اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بلے کے انتخابی نشان کیلیے درخواست دائر کردی۔ تفصیلات کے مطابق بلے کے انتخابی نشان کے حصول کے لیے ایک اور رجسٹرڈ سیاسی جماعت ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان نے الیکشن کمیشن سے عام انتخابات کے لیے بلے کا انتخابی نشان مانگ لیا۔ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی جس میں مو¿قف اختیار کیا گیا ہے کہ عام انتخابات میں ہمارے امیدوار حصہ لینا چاہتے ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہماری جماعت کو عام انتخابات کے لیے انتخابی نشان بلا الاٹ کیا جائے۔ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان نے ترجیحی فہرست میں دوسرا انتخابی نشان لیپ ٹاپ بھی مانگ لیا۔