queta agitation

کوئٹہ میںگیس کی عدم فراہمی پراحتجاج ،مظاہرین نے سرکاری دفتر کا گھیراﺅ کر لیا

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سخت سردی میں گیس کی عدم فراہمی پر اہالیان علاقہ کا احتجاج ،سوئی گیس کے دفتر کا گھیراﺅ ۔
نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ کے مکین بڑی تعداد میں سوئی گیس کے دفتر کے باہر جمع ہو گئے ،مظاہرین حکومت اور انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی کرتے رہے ،مظاہرین میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ گیس کا پریشر نہ ہونے کے برابر ہے اور ہزاروں کے بل بھیجے جا رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : اڈیالہ میں 9مئی واقعات کی تفتیش کا پہلا دور مکمل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں