لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے کاغذات نامزدگی کو مسترد کرنے کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ہائیکورٹ کا تین رکنی بینچ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود کے تین حلقوں سے کاغذات نامزدگی کو مسترد کرنے کے فیصلے کیخلاف سماعت کرے گا ۔حماد اظہر نے بھی کاغذات کا مسترد کرنے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے ۔مریم نواز کی مدمقابل صنم جاوید نے اپیلٹ ٹریبونل کے فیصلے کوہائیکورٹ مین چیلنچ کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ جوائنٹ اکاونٹ کو بنیاد بنا کر حقائق کے برعکس فیصلہ سنایاگیا ہے،عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ آٹھ ماہ سے قید میں ہیں ،انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : پرویز الٰہی 4حلقوں سے الیکشن کیلئے نااہل