پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے تحریک انصاف کو بلے کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کا بلے کا انتخابی نشان بحال کر دیا ،عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کو بلے کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی ۔ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے آج سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا ۔
