اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفا دیدیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس مظاہر نقوی نے استعفا صدر مملکت کو بھجو ا دیا ۔استعفا کے متن میں جسٹس مظاہر نے کہا کہ میں سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے مستعفی ہو رہا ہوں،میرے لیے اب عہدے پر کام کرنا ممکن نہیں رہا ۔یاد رہے کہ جسٹس مظاہر کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت زیر سماعت ہے ۔