راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی تحریک انصاف کو میانوالی کے حلقہ این اے 89سے الیکشن کیلئے نا اہل قرار دیدیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن ٹربیونل نے آر او کے فیصلہ کیخلاف اپیل کو مسترد کر دیا ،لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے اپیلٹ ٹربیونل نے اپیل پر محفوظ فیصلہ سنایا ۔عمران خان کی آر او کے فیصلے کیخلاف اپیل کو مسترد کرتے ہوئے خارج کر دیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن نے اپنا نعرہ تبدیل کر لیا