اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچ طلبا جبری گمشدگی کیس کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ،68کو بازیاب کر ا لیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں اٹارنی جنرل نے بتایا کہ 68افراد کو بازیاب کرا لیا گیا جس کی فہرست ایمان مزاری کے ساتھ شئیر کی گئی ہے ۔ایمان مزاری نے بتایا کہ بارہ افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔عدالت نے قرار دیا کہ ریاست اور اسکے ادارے قانون کی حکمرانی نہیں مانتے اسی لیے جبری گمشدگیاں ہوتی ہیں ،وزیراعظم ،سیکرٹری داخلہ اور دفاع کو بیان حلفی دینا ہو گا کہ آئیندہ جبری گمشدگی نہیں ہو گی ۔
یہ بھی پڑھیں : سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات کی فہرست جاری ،تحریک انصاف کا نام اور بلا غائب