راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ الیکشن ہر حال میں آٹھ فروری کو ہونگے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ قوم تیاری کر لے ،الیکشن میں تاخیر کا کوئی چانس نہیں ہے ، 13جنوری تک سیاست سے ابہام کے بادل چھٹ جائینگے اور صورتحال واضح ہو جائے گی ۔