الیکشن سے قبل ہی کراچی میں مسلم لیگ ن کی بڑی کامیابی، مخالف امیدوار شہبازشریف کے حق میں دستبردار ہوگیا

الیکشن سے قبل ہی کراچی میں مسلم لیگ ن کی بڑی کامیابی، مخالف امیدوار شہبازشریف کے حق میں دستبردار ہوگیا

کراچی (سٹاف رپورٹر) الیکشن سے قبل ہی کراچی میں مسلم لیگ ن کو بڑی کامیابی مل گئی ہے اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم )اور پاکستان مسلم لیگ(ن)کے درمیان عام انتخابات میں کراچی کے حلقے این اے 242 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے اتفاق ہو گیا۔ تفصیلات کے م طابق ایم کیو ایم نے وزیراعظم کے لئے نواز شریف کو ووٹ دینے کا اعلان کردیا ہے ، امین الحق کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم وزارت عظمی کیلئے نواز شریف کو سپورٹ کرے گی، سندھ میں بھی ہم مشترکہ حکومت بنائیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم کے مصطفی کمال کراچی کے حلقہ 242 پر شہباز شریف کے حق میں دستبردار ہو گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں