ملین پائونڈ سکینڈل، فرح گوگی کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

ملین پائونڈ سکینڈل، فرح گوگی کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

190 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) 190ملین پائونڈ سکینڈل کیس میںملزمہ فرح گوگی کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں، فرح گوگی کے نام ڈی ایچ اے لاہور میں 4اور 10مرلے کے پلاٹ ہیں۔یادرہے کہ اس کیس میں احتساب عدالت فرح گوگی کے بینک اکائونٹس منجمد کرنے کا حکم دے چکی ہے۔ نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں جمع کرائی گئیرپورٹ کے مطابق فرح گوگی پاکستان میں متعدد پلاٹس،گھر اور گاڑیوں کی مالک ہیں، پاکستان میں ان کے نام 9پلاٹ ہیں جن میں سے لاہور میں 5اور اسلام آباد میں 4پلاٹ ہیں،رپورٹ کے مطابق فرح گوگی کے نام نجی ہائوسنگ سوسائٹی لاہور میں ڈھائی اور4مرلے کے پلاٹ ہیں، اس کے علاوہ ان کے نام اسلام آباد میں ایک 40اور دو 100کنال کی زمین ٹرانسفرکی گئی ۔ نیب کا مزید کہناہے کہ فرح گوگی کے نام کروڑوں روپے مالیت کی مختلف گاڑیاں بھی ہیں، ان کے نام پاکستان میں 22گاڑیاں ہیں جبکہ کراچی اورلاہورکے مختلف بینکوں میں 29بینک اکائونٹس رجسٹرڈ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں