بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نگرانی کیلئے بھی فوجی افسران کی خدمات لینے کا فیصلہ کرلیاگیا

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نگرانی کیلئے بھی فوجی افسران کی خدمات لینے کا فیصلہ کرلیاگیا

اسلام آباد(بزنس ڈیسک)حکومت نے خسارے میں چلنے والی پانچ پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے لیے پاک فوج کے حاضر افسران کی سربراہی میں پرفارمنس مینجمنٹ یونٹس (پی ایم یوز)کے قیام کا فیصلہ کرلیاہے ۔ نگراں وزیر توانائی و پٹرولیم کے قریبی ذرائع نے پاکستان ٹائم کو بتایاکہ خسارے میں چلنے والی پانچ ڈسکوزمیں پاک فوج کے حاضر سروس بریگیڈیئر کی سربراہی میں پرفارمنس مینجمنٹ یونٹس(پی ایم یوز)کے قیام کی منظوری جلد ہونے کا امکان ہے جس کے بعد بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی بھی نگرانی ہوگی ، ایسی جگہوں پر بجلی چوری روکنے کی کوشش کی جائے گی جہاں ان کمپنیوں کے ملازمین کی ملی بھگت سے چوری ہوتی ہے اور یہ کمپنیاں خسار ے میں چل رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں