سائفر کیس میں ضمانت کے بعد عمران خان کی ایک اور مقدمے میں گرفتاری ڈال دی گئی

سائفر کیس میں ضمانت کے بعد عمران خان کی ایک اور مقدمے میں گرفتاری ڈال دی گئی

راولپنڈی (عدالتی رپورٹر )سائفرکیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کی روبکار جاری ہونے کے اگلے ہی روز جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی ان گرفتاری ڈال دی گئی۔ پاکستان کے مطابق اڈیالہ جیل میں سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی وڈیو لنک سماعت ہوئی اور تمام 12 مقدمات کے ایس ایچ اوز ریکارڈ سمیت کمرہ عدالت میں موجود تھے جس دوران ایس ایچ او تھانہ آر اے بازار نے بانی پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی ہے۔ یادرہے کہ گزشتہ روزخصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے روبکار جاری کئے تھے جس میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور ہو چکی ہے، کسی دوسرے مقدمے میں نامزد نہیں تو رہا کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں