کراچی (بزنس ڈیسک ) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز میں ہی 500 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی جبکہ روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک ایکسچینج کے100انڈیکس میں 526 پوائنٹس بڑھ کر 64763 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 18 پیسے کی کمی ہوگئی، جس سے انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 10 پیسے پر آگیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر12پیسے سستا ہوکر 281روپے 28 پیسے پربند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں30 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ڈالر کی 282روپے پر آگیا۔