لاہور (سٹاف رپورٹر) نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم میں کار ڈرائیونگ ٹیسٹ کیلئے 8 سنٹر قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس خدمت مرکز لبرٹی کے دورہ کے موقع پر شہریوں نے ڈرائیونگ ٹیسٹ میں تاخیر کے حوالے سے شکایات کیں جس پر وزیراعلی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ خدمت مرکز میں کار ڈرائیونگ ٹیسٹ کی سہولت کے ساتھ قذافی سٹیڈیم میں بھی مزید 8 سنٹرز بنائے جائیں گے، رش کے خاتمے کیلئے مزید سنٹرز کا قیام فی الفور عمل میں لایا جائے گا، اس سلسلے میں انہوں نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کوفوری ہدایات جاری کردیں۔ محسن نقوی کے ڈرائیونگ ٹیسٹ کے لئے مزید سنٹرز کے اعلان کو شہریوں نے سراہا اور محسن نقوی زندہ باد کے نعرے لگائے۔