اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں بجلی اور گیس کا بحران ،عوام کا جینا محال ہو گیا
نجی ٹی وی کے مطابق سخت سردی میں بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ،شارٹ فال 4ہزار 770میگا واٹ تک پہنچ گیا ،لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ دس گھنٹے تک جا پہنچا ہے ۔دوسری جانب پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں گیس کا بحران بھی جاری ہے ،گیس کی بندش کا دورانیہ 15گھنٹے تک جا پہنچا ہے ،گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث سخت سردی میں گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : نیب کا نواز شریف کو ایک اور ریلیف6،کرپشن کیسز بند کرنے کی منظوری