پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے خیبر پختونخواہ میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پرناراضی کا اظہار کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن ٹربیونل میں کاغذات کی منظوری کے بعد میڈیاسے گفتگو میں شیر افضل نے کہا کہ پنجاب میں جس طرح وکلا کو ٹکٹ ملے خبیر پختونخوا میں اس طرح نہیں کیا گیا، خیبر پختونخوا میں ٹکٹ کے معاملے پر وکلا اور نوجوانوں کو نظر انداز کیا گیا ،عمران خان سے ملنے جا رہا ہوں، انہیں خیبر پختونخوا کے پارٹی ٹکٹوں کے معاملے سے آگاہ کروں گا۔
یہ بھی پڑھین : نیب کا نواز شریف کو ایک اور ریلیف6،کرپشن کیسز بند کرنے کی منظوری