اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جسٹس مظاہر نقوی کی سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کیخلاف حکم امتناع کی درخواست مسترد ۔
نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس مظاہر کی سپریم جوڈیشل کونسل کیخلاف آئینی درخواستوں پر سماعت ہوئی ،جسٹس امین الدین کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی ۔سپریم کورٹ نے شکایت کنندگان کو فریق بنانے کا حکم دیدیا ،جسٹس مظاہر کو آئینی درخواست میں ترمیم کی ہدایت جاری کر دی گئی ۔جسٹس مظاہر نے شکایت کنندگان کو فریق نہ بنانے کی استدعا کی تھی ۔کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں : توشہ خانہ کیس ،عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد