لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ضلع کچہری لاہور نے مونس الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نے اینٹی کرپشن کی درخواست پر وارنٹ جاری کیے ،وارنٹ گرفتاری جعلسازی کے مقدمہ میں جاری کیے گئے ۔محکمہ اینٹی کرپشن نے عدالت میں موقف اپنایا کہ ملزم شامل تفتیش نہیں ہوا اور اس نے خود کو روپوش کر رکھا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : مراد سعید کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہ مل سکی