tosha khana

توشہ خانہ کیس ،عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کر دی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس اور القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت ہوئی ،بشریٰ بی بی کو 190ملین پاﺅنڈ کیس ریفرنس کی نقول فراہم کر دی گئیں ،بانی ٹحریک انصاف کے وکیل ،ان کی بہنیں اور بشریٰ بی بی کورٹ روم میں موجود ،میڈیا کے نمائیندوں کی بڑی تعداد بھی عدالت میں موجود ہے ۔نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل مظفر عباسی بھی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں موجود ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : القادر ٹرسٹ کیس میں اہم پیشرفت،شہزاد اکبر اور زلفی بخاری کی جائیداد اور اکائونٹس منجمد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں