peshawar highcourt

پشاور ہائیکورٹ میں بلے کے نشان پر سماعت شروع

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان کے کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ میں شروع ہو گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس اعجاز انور اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ تھوڑا وقت دیا جائے بیرسٹر گوہر اور علی ظفر پہنچ جائیں گے ۔جسٹس اعجاز نے کہا کہ کیا آپ کی کیس میں دلچسپی نہیں ہے ،ہم صبح سے انتظار کر رہے ہیں ،یہ کون سا طریقہ ہے کہ بینچ کو انتظار کرایا جا رہا ہے ۔الیکشن کمیشن نے اپنا جواب عدالت میں جمع کرا دیا ،عدالت نے پوچھا کہ انتخابی نشان کب الاٹ کیے جائینگے ،جواب میں وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ 13جنوری کو نشان الاٹ ہونگے ۔

یہ بھی پڑھیں : 9مئی کیس میں بھی عمران خان کی گرفتاری ،جسمانی ریمانڈ مسترد،جیل میں تفتیش کی اجازت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں