haleem adil

ہنگامہ آرائی کیس میں حلیم عادل کی ضمانت منظور

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی ہنگامہ آرائی کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق تھانہ ملیر سٹی میں علی زیدی کی عدالتی پیشی پر ہنگامہ آرائی کا کیس درج تھا ،حلیم عادل کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جب مقدمہ درج ہوا تو حلیم عادل عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودیہ میں تھے ۔عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے 10ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم جاری کر دیا ۔

یہ بھی پڑھیں : عثمان ڈار کی والدہ کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں