bilawal

نواز شریف کو وزیراعظم بننے کا یقین ہے توچہرہ کیوں اترا ہوا ہے ،بلاول بھٹو

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ نواز شریف کو وزیراعظم بننے کا یقین نہیں ورنہ چہرے پر مسکراہٹ ہوتی ،چہرہ اترا ہوا نہ ہوتا ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ خود کو چوتھی بار وزیراعظم کہنے والا گھرسے نہیں نکل رہا ،حیران ہوں کہ ن لیگ نے ابھی تک الیکشن کمپئین کیوں شروع نہیں کی ،عمران خان نے سائفر لہرا کر قوم کو بےوقوف بنانے کی کوشش کی، ذوالفقار علی بھٹو کی راولپنڈی کی تقریر بالکل مختلف معاملہ تھا، انہوںنے راولپنڈی کی تقریرمیں کوئی سائفر نہیں لہرایا تھا
بلاول نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اعتراف کرنا چاہیے کہ وہ جو کرتے رہے غلط تھا،تحریک انصاف کے ساتھ بات چیت کا تجربہ اچھا نہیں تھا، ان سے انتخابی تاریخ طے کرلی تھی،عمران خان نے خود اپنے پائوں پر کلہاڑی مارلی،امید ہے کہ پی ٹی آئی ماضی سے سبق سیکھے گی اور ہمیں بھی امید ہو گی کہ شاید آئیندہ کسی لاڈلے سے مقابلہ نہ ہو ،عوام کو خود اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار ہونا چاہیے ۔

یہ بھی پڑھیں : 9مئی کیس میں بھی عمران خان کی گرفتاری ،جسمانی ریمانڈ مسترد،جیل میں تفتیش کی اجازت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں