راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی تحریک انصاف کی 9مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتاری ڈال دی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایس ایچ او تھانہ آر اے بازار نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی ،انسداد دہشتگردی عدالت نے جیل سے ویڈیو لنک پر سماعت شروع کر دی ، 12مقدمات کے ایس ایچ اوز ریکارڈ سمیت عدالت میں حاضر ہوئے ،عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے ،عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا خارج کر دی اور مقدمات کی تفتیش اڈیالہ جیل میں ہی کرنے کی ہدایت جاری کر دی ۔
یہ بھی پڑھیں : ”شریف جیلوں میں بند بدمعاش دندناتے پھرتے ہیں “