ٹرین میں سفر کرنیوالوں کیلئے خوشخبری،پاکستان ریلوے نے 'پریمیم لانج' ڈائننگ کار متعارف کرادی

ٹرین میں سفر کرنیوالوں کیلئے خوشخبری،پاکستان ریلوے نے ‘پریمیم لانج’ ڈائننگ کار متعارف کرادی

اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر )ٹرین میں سفر کرنیوالوں کیلئے خوشخبری آگئی ہے اورپاکستان ریلوے نے ‘پریمیم لانج’ ڈائننگ کار متعارف کرادی۔
بتایاگیاہے کہ ابتدائی طورپر’پریمیم لانج’ بہاﺅالدین زکریا ایکسپریس کے مسافروں کے لیے دستیاب ہے جس میں 45 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جبکہ 40 کھانے کی اشیا پر مشتمل ایک وسیع مینو رکھا گیا ہے۔
اس اقدام پرپاکستان ریلوے کے سی ای او نے بتایاکہ ‘پریمیم لانج’ کا مقصد مسافروں کو ان کے ٹرین کے سفر کے دوران ایک آرام دہ سفر اور اچھا کھانا فراہم کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں