پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج معاہدہ طے پا گیا

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان اور سعودی عرب میں حج 2024 کا معاہدہ طے پا گیا اور دونوں طرف سے متعلقہ حکام نے معاہدے پر دستخط کر دیئے، حج معاہدے پر سعودی عرب کی طرف سے وزیر حج توفیق الربیعہ اور پاکستان سے وزیر مذہبی امور انیق احمد نے دستخط کئے۔
سرکاری اعلامیہ کے مطابق معاہدے کے دوران پاکستانی عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا، سعودی عرب کے شہر جدہ میں عالمی حج ایکسپو شروع ہوگا جس میں حجاج کی سہولت کے پیش نظر مزید معاہدے ہوں گے۔
بعدازاں وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ پاکستانی عازمین حج کو منی میں خصوصی جگہ دی جائے گی اور اس کے نرخ بھی کم ہوں گے، سعودی وزیر حج نے پاکستانی عازمین کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے تعاون کا یقین دلایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں