ڈالرسستا، سٹاک مارکیٹ میں استحکام ، سونے کی قیمت گرگئی

ڈالرسستا، سٹاک مارکیٹ میں استحکام ، سونے کی قیمت گرگئی

کراچی (بزنس ڈیسک) الیکشن قریب آتے ہی معاشی طورپر بھی اچھی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزیدسستا ہوگیا اور پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی استحکام دیکھاگیا جبکہ سونے کی قیمت بھی گرگئی ۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 39 پیسے کی کمی ہو گئی جس کے بعد ڈالر 281 روپے کاہوگیا،پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 238 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 64 ہزار 753 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ ادھرملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900روپے کمی ہوئی ہے، جس سے سونے کی فی تولہ قیمت کم ہو کر 2 لاکھ 16 ہزار 100 روپے ہو گئی جبکہ دس گرام سونا 1629 روپے کمی سے 1 لاکھ 85ہزار 271 کاہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر کی کمی 2047 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں