اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی ختم کر دی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے تاحیات نااہلی ختم کردی، چیف جسٹس قاضی فائز کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ نے تاحیات نااہلی کی مدت سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد5جنوری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔فیصلہ 6-1کی اکثریت سے سنایا گیا ، جسٹس یحییٰ آفریدی نے فیصلے سے اختلاف کیا،فیصلے کو ویب سائٹ پر جاری کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نواز شریف، جہانگیر ترین سمیت متعدد سیاست دان الیکشن کیلئے اہل ہو گئے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : اکانومسٹ میں آرٹیکل سے ہلچل کے بعداگلے ہفتے سوشل میڈیا پر تقریر کی تیاری