imran speech

اکانومسٹ میں آرٹیکل سے ہلچل کے بعداگلے ہفتے سوشل میڈیا پر تقریر کی تیاری

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی تحریک انصاف نے اکانومسٹ میں آرٹیکل کے بعد اگلے ہفتے سوشل میڈیا پر تقریر کی تیاری کر لی۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کے لیے الیکشن لڑنا مشکل کر دیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود الیکشن بروقت ہونا چاہیے ،اڈیالہ جیل میں عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ ملکی معیشت اور سیاسی استحکام کے لیے الیکشن انتہائی ضروری ہیں۔عمران خان نے ”اکانومسٹ “میں اپنی چھپنے والی تحریر کی ذمہ داری لیتے ہوئے کہا کہ
میں نے کالم لکھ کر نہیں بھیجا بلکہ زبانی لکھوایا تھا، آئندہ ہفتے میری ایک تقریر بھی سوشل میڈیا پر آ جائے گی، آج کل مصنوعی ذہانت کا زمانہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بلے کا نشان نہیں عوام سے ووٹ کا حق چھینا،ان کوالیکشن سے بھاگنے نہیں دینگے ،کھوسہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں