imran khan bail

سائفر کیس میں عمران خا ن کی رہائی کا حکم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی تحریک انصاف عمران خان کی رہائی کی روبکار جاری کردی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے روبکار جاری کی جس میں کہا گیا کہ عمران خان کی ضمانت منظور ہوچکی ہے،وہ اگر کسی دوسرے مقدمے میں نامزد نہیں تو ریا کیا جائے۔روبکار میں عمران خان کے دس دس لاکھ کے ضمانتی مچلکے اور دو شخصی ضمانتیں عدالت میں جمع کرانے کا کہا گیا ، عمران خان کے وکیل نے ضمانتی مچلکے عدالتی میں جمع کروا دیے۔سائفر کیس میں ضمانت منظور ہوگئی تاہم توشہ خانہ اور 190 ملین پاو¿نڈ کیس میں گرفتاری کے باعث عمران خان ابھی قید میں ہی رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : بلے کا نشان نہیں عوام سے ووٹ کا حق چھینا،ان کوالیکشن سے بھاگنے نہیں دینگے ،کھوسہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں