اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پارٹی سے بلے کا نشان نہیں چھینا عوام سے ووٹ ڈالنے کا حق چھینا ہے ،ملک بھر میں ایک تماشا جاری ہے جسے ساری دنیا دیکھ رہی ہے ۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہم ان کو الیکشن سے بھاگنے نہیںدینگے ،پی ڈی ایم نے ملک کو برباد کر کے رکھ دیا ہے ،شاہ محمود کو جس طرح سے اٹھا یا گیا دنیا بھر میں پاکستان کی سبکی ہوئی ،نگران حکومت پی ڈی ایم کا ہی تسلسل ہے ،دفعہ 144صرف تحریک انصاف کیلئے ہے باقی سب جماعتوں کو جلسوں کی اجازت ہے ،عوام کا غیض و غضب 8فروری کو الیکشن میں نظر آئے گا ،یقین ہے کہ بلے کا نشان واپس ملے گا ،بھٹو کے بعد عمران خان نے عوامی سیاست کی اور الیکٹیبلز کا صفایا کر دیا ۔