لاہور (عدالتی رپورٹر ) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کیخلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کرنے والی پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کے کاغذات مسترد کئے جانے کے خلاف اپیل خارج ہوگئی اورایپلیٹ ٹریبونل نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا آر او کا فیصلہ برقرار رکھا۔ ایپلیٹ ٹریبونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے صنم جاوید کی اپیلوں پر فیصلہ سنایا۔یادرہے کہ صنم جاوید نے جیل سے ہی مریم نوازکیخلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کررکھاتھا۔
