کل سے بارش کا امکان

کل سے بارش کا امکان

اسلا م آباد (سٹاف رپورٹر) ملک بھر میں پڑتی شدید خشک سردی کے دوران بارش کی نوید آگئی اور محکمہ موسمیات نے کل سے وفاقی دارالحکومت سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ظاہرکردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے ،پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں کل دھند رہے گی۔ایک دن بعد مری اور گرد و نواح میں موسم سرما کی پہلی برف باری متوقع ہے ۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق مری ، گلیات اور نواحی علاقوں میں بارش اور برف باری کےباعث درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں