لاہور (نامہ نگار) کرسی کا جھگڑا ہر جگہ موجود ہے لیکن لاہور میں ورکرز کنونشن کے دوران کرسی پر جھگڑا اتنا طویل ہوا کہ جیالوں نے ایک دوسرے پر گھونسوں اور تھپڑوں کی بارش کر دی۔
پارٹی کنونشن میں چیئرمین بلاول بھٹو کی آمد سے قبل جیالے ایک دوسرے سے لڑ ے اورپھر پولیس نے موقع پر پہنچ کر بیچ بچائو کروایا۔یادرہے کہ کوٹ لکھپت کے علاقے میں پیپلز پارٹی کی جانب سے این اے 127میں ورکرز کنونشن منعقد کیا گیا تھا۔
