بہاولنگر (بیورو رپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی نے بہاولنگر شہر کے حلقہ 240 پی پی سے ملک ابرار الرحمن کھوکھر کو پارٹی ٹکٹ جاری کر کے کارکنان کے دل جیت لیے ہیں، جیالوں نے عزم کیا ہے کہ 8 فروری کا سورج ملک ابرار کھوکھر کی کامیابی کے ساتھ طلوع ہو گا،دوسری طرف عوامی حلقوں نے ملک ابرار کھوکھر کو پیپلز پارٹی کا ٹکٹ ملنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک ابرار کھوکھر کا ماضی گواہ ہے کہ عوامی خدمات سر انجام دینے میں ان کا کوئی ثانی نہیں ہے،ملک ابرار کھوکھر عوام سے ہیں اور عوامی مسائل کو بخوبی سمجھتے ہیں،ان کی کامیابی بہاولنگر کی ترقی کی ضامن ہو گی۔
دوسری طرف ملک ابرار الرحمن کھوکھر کا عزم ہے کہ ان شاء اللہ منتخب ہو کر شہر کی پسماندگی ختم کرنے اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام،وکلاء برادری کے لیے مختص کالونی کی بحالی اور تعمیر نو کے ساتھ ساتھ صحافیوں کے لیے انکے جائز حقوق کے لیے اسمبلی میں توانا آواز اٹھائینگے۔انہوں نے کہا کہ شہر میں پینے کے پانی،سیوریج کی بحالی،اندرون شہر تمام واٹر سپلائی لائنوں کی تبدیلی کے ایجنڈے پر کام کرکے شہر کو مثالی بناکر دم لینگے۔