تحریک انصاف کے میاں اسلم اقبال کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی

تحریک انصاف کے میاں اسلم اقبال کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی

لاہور (وقائع نگار ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )کے رہنما میاں اسلم اقبال کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی اوراپیل منظور کرتے ہوئے ایپلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے سابق وزیر میاں اسلم اقبال کے پی پی 171 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ یاد رہے کہ ریٹرننگ افسر نے پنجاب اسمبلی کی نشست سے میاں اسلم کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں