لاہور(وقائع نگار)تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر اور کارکن صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دیئے گئے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق ایپلیٹ ٹریبونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ بحال رکھتے ہوئے این اے 129 سے حماد اظہر کی اپیل خارج کر دی۔اس کے علاوہ لاہور ہائیکورٹ کے ایپلیٹ ٹریبونل نے صنم جاوید کے حلقہ این اے 119 اور 120 سے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں خارج کیں۔واضح رہے کہ صنم جاوید نے جیل سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے این اے 119 اور 120 سے کاغذات جمع کروائے تھے۔ انہوں نے مریم نواز کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔
