ڈی جی ایف آئی اے کی تعیناتی کی سمری پر الیکشن کمیشن نے اپنا فیصلہ سنا دیا

ڈی جی ایف آئی اے کی تعیناتی کی سمری پر الیکشن کمیشن نے اپنا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن اتھارٹی (ڈی جی ایف آئی اے )کی تعیناتی کی سمری پر الیکشن کمیشن نے اپنا فیصلہ سنا دیا اور نگران حکومت کی طرف سے بھیجی گئی محسن حسن بٹ کی بطور ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے تعیناتی کی سمری مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محسن حسن بٹ 31 دسمبر کو بطور ڈی جی ایف ائی اے ملازمت سے ریٹائر ہو گئے تھے، ان کی تین ماہ کے لیے بطور ایڈیشنل ڈی جی تعیناتی کی سمری حکومت کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن کو بجھوائی گئی تھی جبکہ وزارت داخلہ نے گریڈ 21 کے آصف سیف اللہ پراچہ کو ڈی جی ایف آئی اے کا اضافی چارچ دیا تھا لیکن اب ان سے بھی چارج واپس لیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں