الیکشن موخر کرانے کی قرارداد، ایوان میں موجود پیپلزپارٹی کے بہرامند تنگی کی وضاحت آگئی

الیکشن موخر کرانے کی قرارداد، ایوان میں موجود پیپلزپارٹی کے بہرامند تنگی کی وضاحت آگئی

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) پاکستان کے ایوان بالا نے الیکشن موخر کرنے کی قرارداد منظور کی اور اس موقع پر ایوان میں موجود پیپلزپارٹی کے بہرامند تنگی کی وضاحت آگئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ ہم نے قرار داد پر خاموشی اختیار کی، میں نے اور گردیپ سنگھ نے قرارداد کی مخالفت کی، میں نے اپنی تقریر پر ملنے والی دھمکیوں کی کالز پر ایوان میں تقریر کی تھی، ہمیں علم ہی نہیں تھا کہ آج ایوان میں ایسی قرار داد لائی جا رہی ہے۔ سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ ہم قرار داد کی مخالفت کرتے ہیں، انتخابات بروقت اور صاف شفاف ہونے چاہئیں، ہمارا موقف ہے کہ 8 فروری کو عام انتخابات ہوں، ہم قائمہ کمیٹی میں تھے اور یہ ایوان میں قرار داد لے آئے، گردیپ کو پتا ہی نہیں ہوگا کہ یہ کیا ہو رہا ہے، پیپلزپارٹی کا سینیٹر ایوان میں حمایت کر رہا تھا اب کہہ رہے ہیں ہم نے مخالفت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں