کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اعظم سواتی کی درخواست پر الیکشن ٹریبونل کافیصلہ بھی آگیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اعظم سواتی کی درخواست پر الیکشن ٹریبونل کافیصلہ بھی آگیا

مانسہرہ (وقائع نگار خصوصی )کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کی درخواست پر الیکشن ٹریبونل کافیصلہ بھی آگیااور ان کی اپیل مسترد کردی گئی ۔ پاکستان ٹائم کے مطابق اعظم سواتی نے این اے 15 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا جس پر الیکشن ٹریبونل کے جج کامران حیات نے آر او کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیل خارج کر دی۔ یادرہے کہ اسی حلقے سے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف بھی الیکشن لڑرہے ہیں اور ان کیخلاف اعظم سواتی نے کاغذات جمع کرائے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں