رحیم یار خان(وقائع نگار)پیپلز پارٹی میں شامل ہونیوالوں کی لائنیں لگ گئیں
”پاکستان ٹائم “کے مطابق آصف زرداری سے ملاقات کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔ن لیگ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں اسلام اسلم،سابق ایم پی اے سردار محمد نواز خان رند اور ان کے صاحبزادے بھی پی پی میں شامل ہوگئے۔رحیم یار خان میں ن لیگ کے سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی شہزاد انور،سابق ایم پی اے میاں محمد علی لالیکا، راو¿ نجیب الرحمان اور راو¿ عزیزالرحمان نے بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔چودھری افتخار احمد نے تحریک لبیک کو چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی،محمد ایوب سندیلا اور عمران سندیلا بھی ن لیگ چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔
