رائیونڈ کے علاقے میں نوجوان کے قتل کامعمہ حل، ملزمان گرفتار، شرمناک وجہ بتادی

رائیونڈ کے علاقے میں نوجوان کے قتل کامعمہ حل، ملزمان گرفتار، شرمناک وجہ بتادی

لاہور (کرائم رپورٹر)رائیونڈ کے علاقے میں نوجوان کے قتل کامعمہ پولیس نے حل کرلیا اور ملزمان گرفتار کرلیے گئے جنہوں نے اس اندوہناک واردات کے پیچھے چھپی انتہائی شرمناک وجہ بتادی۔ انچارج انویسٹی گیشن رائیونڈ سٹی قمر ساجد نے بتایا کہ مقتول ندیم سجاد کے اپنی سالی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جس کا اس کے ہم زلف کوعلم ہوگیاتھا،ملزمان بہانے سے مقتول کو مکئی کے کھیتوں میں لے گئے جہاں اس کے سر میں راڈ مار کر جان لی اور موقع سے غائب ہوگئے۔ حکام کے مطابق ملزمان کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد ہوچکا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں