دل کی تکلیف پر لندن بھاگنے والوںکو رائے ونڈ میںہسپتال بناکر دیں گے‘ بلاول بھٹو نے اعلان کردیا

دل کی تکلیف پر لندن بھاگنے والوںکو رائے ونڈ میںہسپتال بناکر دیں گے‘ بلاول بھٹو نے اعلان کردیا

’لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کو دل کی تکلیف ہوتی ہے تو لندن بھاگ جاتے ہیں ، انہیںاتنی دور جانے کی ضرورت نہیں پیپلز پارٹی نے کراچی میں امراض قلب کے علاج کا بہترین ہسپتال بنایا ہے ،8فروری کو بھی آپ کو دل کی تکلیف ہونی ہے لیکن اب آپ کو پیپلزپارٹی مفت علاج کیلئے رائے ونڈ میں ہی ہسپتال بنائے گی ۔ جاتی امرا میں سابق وزیر چوہدری عبدالغفور کی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہاکہ کارکنان دس نکاتی منشور کو گھر گھر پہنچائیں اور عوام کو یقین دہانی کرائیں پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو اپنے وعدوں اور منشور پر عملدرآمد کرتی ہے ،ہم جیتنے کے لئے اور حکومت بنانے کے لئے لڑ رہے ہیں۔ بلاول کا مزید کہناتھاکہ تمام سیاسی قوتوں کو بتا رہے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی ہر حلقے سے الیکشن لڑ رہی ہے اور حکومت بنانے کے لئے لڑ رہے ہیں، محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے جو وعدے کئے وہ پورے کئے ،اب بھی پاکستان پیپلز پارٹی کو موقع ملے گا تو ہم اپنے وعدے پورے کریںگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں