مسلم لیگ ن کے عابد شیرعلی کی بھی گرفتاری کاحکم آگیا

مسلم لیگ ن کے عابد شیرعلی کی بھی گرفتاری کاحکم آگیا

فیصل آباد(کرائم رپورٹر) انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار عابد شیر علی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،ان کیخلاف ایس پی آفس کو آگ لگانے اور پولیس اہلکار کو دھمکیاں دینے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ پاکستان ٹائم کے مطابق عدالت نےسابق وزیرمملکت کو4 جنوری کو طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہ ہوئے جس پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔ یادرہے کہ شہری عدنان نے اپنے استغاثہ میں دعویٰ کیا کہ 2022 میں ایس پی مدینہ ڈویژن نے عابد شیر علی کو اراضی فراڈ کی تفتیش کیلئے بلایا تھا جس پر عابد شیر علی نے سمن کی تعمیل کروانے گئے کانسٹیبل امتیاز کو ڈرایا اور ایس پی آفس کو آگ لگانے کی دھمکی دی، عابد شیر علیکے علاوہ ان کے والد شیر علی، بھائی سمیت 4 افراد کو ملزم نامزد کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں