بلاول بھٹو زرداری نے لاہور سے الیکشن لڑنے کی وجہ بتادی

بلاول بھٹو زرداری نے لاہور سے الیکشن لڑنے کی وجہ بتادی

لاہور(وقائع نگار خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور سے الیکشن لڑنے کی وجہ بتادی اور کہا ہے کہ میں لاہور اس لئے آیا ہوں کہ اشرافیہ کی جماعتوں کے مافیا کو توڑ سکوں۔ تفصیلات کے مطابق بلاول نے این اے 127 کے صوبائی حلقے پی پی 162 کے الیکشن آفس کا دورہ کیاجہاں کارکنوں اور عوام سے ملاقاتیں بھی کیں۔اس موقع پر سابق وزیرخارجہ کاکہناتھاکہ مجھے خوشی ہورہی ہے کہ میں نے ملک میں سب سے پہلے جس الیکشن آفس کا دورہ کیا وہ لاہور میں ہے، کارکن میرے سفیر بن کر گھر گھر جائیں اور انہیں میرے 10 نکاتی پروگرام سے آگاہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں