راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ بلے کا نشان واپس ملے یا نہ ملے پارٹی ایک ہی نشان پر الیکشن لڑے گی ۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کی کوشش ہے کہ عمران خان کو اسیری میں ہی رکھا جائے ،ان کے خلاف کوئی کیس بھی ثابت نہیں کیا جا سکا ،عمران خان کی مقبولیت سے خائف ہو کر یہ لوگ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں کیونکہ یہ تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کر سکتے ،جتنا چاہے جبر و تشدد کر لیں ،عوام کا غصہ بڑھ رہا ہے جو آٹھ فروری کو سامنے آئے گا ۔
یہ بھی پڑھیں : ”ہمارا بلا واپس دیا جائے “تحریک انصاف سپریم کورٹ پہنچ گئی