اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے انتخابی نشان واپس لینے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر دی ہے ،اپیل میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے عجلت میں فیصلہ دیا ،کیس پہلے ہی ڈویژن بینچ کے سامنے مقرر تھا ،ڈویژن بینچ سے پہلے سنگل بینچ فیصلہ کرنے کا مجاز نہیں تھا ۔پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے اپیل پر فوری سماعت کی استدعا کی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف چاروں الیکشن ٹربیونلز میں اپیلوں کے ڈھیر