اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن ٹربیونل میں نایاب علی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل پر سماعت ،فریقین کو نوٹس جاری ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے الیکشن اپیلٹ ٹریبونل میں اقلیتی نشست پر نایاب علی کے کاغذات کی منظوری کے خلاف اپیل پر جج جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی۔وکیل نے نایاب علی کے کاغذات پر ٹرانسجینڈر ہونے کی وجہ سے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ان کے شناختی کارڈ میں میل، فی میل نہیں بلکہ ایکس لکھا ہوا ہے،جب تک ان کے شناختی کارڈ پر میل یا فی میل نہ لکھا ہو یہ انتخابات نہیں لڑسکتے۔جج نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے اس معاملے کو ریٹرننگ افسر کے سامنے اٹھایا تھا،آپ کی درخواست ہی مکمل نہیں، اس درخواست کو میں یہاں پر خارج کرسکتا ہوں۔عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت پیر تک لیے ملتوی کر دی ۔
یہ بھی پڑھیں : عورتوں کو گرفتار کرنا ہماری روایت نہیں ،جسٹس ابراہیم ،زرتاج گل کی راہداری ضمانت منظور