راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے قومی اسمبلی کے دو حلقوں سے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق شیخ رشید کے این اے 56-57سے کاغذات نامزدگی کو منظور کر لیا گیا ،الیکشن ٹربیونل کے جج مرزا وقاص نے شیخ رشید کے کاغذات کی منظوری دی ۔شیخ رشید نے آر او کی جانب سے کاغذات مسترد کرنے پر الیکشن ٹربیونل میں اپیل کی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں : عورتوں کو گرفتار کرنا ہماری روایت نہیں ،جسٹس ابراہیم ،زرتاج گل کی راہداری ضمانت منظور