عورتوں کو گرفتار کرنا ہماری روایت نہیں ،جسٹس ابراہیم ،زرتاج گل کی راہداری ضمانت منظور

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پشاور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی راہداری ضمانت منظور کر لی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے رات گئے کیس کی سماعت کی اور ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت کی منظوری دی ،جسٹس ابراہیم نے کہا کہ یہ ہماری روایت میں نہیں کسی خاتون کو گرفتار کریں ،ایک خاتون کیلئے اتنی زیادہ پولیس نفری تعینات کی گئی ،زرتاج گل نے پولیس پر حملہ تو نہیں کیا ،ایڈووکیٹ جنرل اگر اس مسئلہ کا حل نہیں نکال سکتے تو ہم دونو ں کو استعفا دے دینا چاہیے ۔چیف جسٹس نے زرتاج گل کو 13جنوری تک گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور ہائیکورٹ کے باہر پولیس گرفتاری کیلئے موجود،زرتاج گل کا ضمانت کے بغیر باہر نکلنے سے انکار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں