وکلا سے بدتمیزی، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا دبنگ اعلان

وکلا سے بدتمیزی، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا دبنگ اعلان

پشاور ( سٹاف رپورٹر) چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ابراہیم خان نے بدتمیزی کرنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے اپنے پی ایس او کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما زرتاج کی حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،وکلا نے پولیس اہلکاروں کی جانب سے بدتمیزی کی شکایت کی،جس پر چیف جسٹس ابراہیم خان نے اپنے پی ایس او کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی میں پولیس کی جانب سے بدتمیزی کا شکار وکلا کو پیش ہونے کا حکم دیدیا،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کمیٹی میں سی سی پی او اور ایس ایس پی آپریشن کو بھی پیش ہونے کی ہدایت کی، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ابراہیم خان نے پی ٹی آئی ورکر خالد سپاری کو بھی رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں